اداکار شاہد کپور اور اداکارہ کرینہ کپور کی فلم جب وی میٹ کی دوبارہ ریلیز نے مداحوں کے دل جیت لیے ، جب وی میٹ نے ویلنٹائن ویک میں سینما گھروں کی زینت بنے والی شاہ رخ خان کی فلم دل والے دلہینیا لے جائیں گے، ٹائٹانک کا تھری ڈی ورژن اور رنبیر کپور کی تماشا کو مات دے دی۔
شاہ رح خان کی دل والے دلہنیا لے جائیں گے ہندی سنیما میں سب سے طویل عرصے تک چلنے والی فلم ہے ، کئی سالوں میں جب بھی دوبارہ ریلیز ہوئی ہے تو اس نے مداحوں کے دل جیتے ہیں۔ مثال کے طور پر 2022ء میں شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر دل والے دلہنیا لے جائیں گے دوبارہ ریلیز کی گئی تو اس نے اچھا بزنس کیا، اس موقع پر دل والے دلہنیا لے جائیں گے نے 23.04 بھارتی روپے کمائے۔
ویلنٹائن ویک میں یہ توقع کی جا رہی تھی کہ دل والے دلہنیا لے جائیں گے دیگر دو ہندی فلموں میں سے بہترین کارکردگی دکھانے والی فلم ہوگی تاہم ‘جب وی میٹ’نے توقع سے زیادہ مداحوں کو حیران کیا ہے اور باقی دونوں ہندی فلموں سے زیادہ بزنس کیا ہے۔
فلم ‘جب وی میٹ’ ویلینٹائن ویک میں ہاؤس فل شوز کے ساتھ چلتی رہی اور فلم کی نمائش کرنے والے سنیما گھروں کو ہفتے کے آخر میں اس کی نمائش کے دنوں میں اضافہ کرنے پر مجبور کر دیا، یہاں تک کہ 13 فروری کو ورکنگ اور مصروف دن کے باوجود شائقین جب وی میٹ دیکھنے کے لیے سینما گھروں کی طرف کھینچے چلے آئے۔
یہ دیکھتے ہوئے کہ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ‘جب وی میٹ’ زیادہ دیکھی جائے گی تو سنیما مالکان نے اس فلم کے شوز بڑھا دیے، پی وی آر اوبرائے مال نے ویلنٹائن ڈے پر وی میٹ کے 6 شوز کیےکا فیصلہ کیا جبکہ پی وی آر جوہو نے جب وی میٹ کے 4 شوز کیے۔
مختصر یہ کہ جب وی میٹ نے ویلینٹائن ڈے پر دوبار ریلیز ہونے والی فلم دل والے دلہنیا کو مقبولیت میں مات دیدی، جب وی میٹ نے جمعہ کے روز دو لاکھ، ہفتے کے روز پانچ لاکھ، اتوار کو چھ لاکھ کمائے۔ سوموار کو دل والے دلہنیا لے جائیں گے نے چھ لاکھ کمائے جبکہ جب وی میٹ نے دل والے دلہنیا کو مات دیتے ہوئے 6.5لاکھ کمائے، جب کہ ویلنٹائن ڈے پر امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ جب وی میٹ دس لاکھ کمانے میں کامیاب ہو جائے گی۔