امریکا: 13 سالہ بلی گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے میں کیسے کامیاب ہوئی؟

ہفتہ 19 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست میسوری میں ایک 13 سالہ بلی نے رسی کودنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے، بلی نے ایک منٹ میں 9 بار رسی پھلانگ کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔

امریکی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ پالتو جانوروں سے انس رکھنے والے افراد کے لیے دلچسپی کی بات یہ ہے کہ امریکی ریاست میسوری میں ایک 13 سالہ بلی کٹ کیٹ نے مالک تریشا سیفریڈ کے ساتھ مل کر 9 مرتبہ رسی کو پھلانگا، جو کہ ایک منٹ میں سب سے زیادہ رسی پھلانگنے کا کسی بھی بلی کا یہ عالمی ریکارڈ ہے۔

جانوروں کی خصوصیات اور مہارتوں پر کام کرنے والی ایجنسی کے سربراہ سیفریڈ نے بتایا کہ یہ کِٹ کیٹ جب 6 ماہ کی تھی تو اس وقت سے ہی یہ فارم پر لوگوں کی بڑی تعداد کے سامنے رسی پھلانگنے کا مظاہرہ کیا کرتی تھی۔

کِٹ کیٹ کی اس صیلاحیت سے ان غلط فہمیوں کو ختم کرنے میں مدد ملی ہے کہ بلیوں کو تربیت نہیں دی جا سکتی۔

جانوروں کے ٹیلنٹ پر کام کرنے والے سیفریڈ کا مزید کہنا ہے کہ کٹ کیٹ کو رسی پھلانگنے کی مہارت سکھانے اور اس کی خوراک سے متعلق انہوں نے تریشا کی بھرپور معاونت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’رسی کودنا یا لمبی چھلانگ لگانا یقینی طور پر بلیوں کی سب سے بڑی چال سمجھا جاتا ہے، لیکن ان کی عمر کی وجہ سے ہم ان کی چھلانگ کو کم سے کم رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp