فیفا کلب ورلڈ کپ کی میزبانی ملنے پر سعودی عرب پُر جوش

بدھ 15 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عرب نیوز کی رپورٹ مطابق اس سال فیفا کلب ورلڈ کپ 12 سے 22 دسمبر تک سعودی عرب میں کھیلا جائے گا۔

سعودی عرب 2000 میں شروع ہونے والے فیفا کلب ورلڈکپ کی میزبانی کرنے والا چھٹا ملک ہو گا۔

سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل کا کہنا تھا کہ فیفا کی میزبانی ہمارے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔

ہم یہ موقع ملنے پر بہت پر جوش ہیں , ہمیں یہ ثابت کرنے کا موقع ملے گا کہ سعودی عرب ورلڈ کلاس میزبانی کرسکتا ہے۔

سعودی وزیر کھیل کا مزید کہنا تھا کہ فٹ بال سعودی عرب کا قومی کھیل ہے،ہماری 80 فیصد آبادی فٹبال کھیلتی ہے۔

سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کے صدر اور فیفا کونسل کے رکن یاسر المسیحل کا کہنا تھا کہ فیفا کلب ورلڈ کپ خاص مقابلہ ہے۔ اس کی میزبانی کا موقع دینے کے لیے فیفا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

فائل فوٹو

سعودی عرب ویمنز ایشین کپ 2026 کی میزبانی کی دوڑ میں بھی شامل ہےاور ایشیائی فٹ بال کپ 2027 کی بھی میزبانی کرے گا۔

حال ہی میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر فٹبال میں بھاری سرمایہ کاری کی وجہ سے بین الاقوامی موضوع بنے ہوئے ہیں۔

فٹبال کی دنیا کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے بھی مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے کے بعد سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

رونالڈو کا سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کے ساتھ سالانہ 200 ملین یورو کا معاہدہ ہے اور وہ گزشتہ سال معاہدہ کرنے کے بعد سے سعودی عرب میں ہی مقیم ہیں۔

سعودی عرب میں اس وقت فٹ بال کا جنون سوار ہے ۔ نومبر2022 میں قطر ورلڈ کے اپنے افتتاحی میچ میں ارجنٹائن کو دو ایک سے شکست دینے پر شاہ سلمان نے اگلے روز قومی تعطیل کا اعلان کیا تھا ۔ اور میچ کے روز سرکاری ادارے، اسکول اور یونیورسٹیاں اور سعودی وزارتیں وقت سے پہلے بند کر دی گئیں تاکہ لوگ میچ سے لطف اندوز ہو سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp