مشہور اداکار و کامیڈین سہیل احمد نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک تصویر جاری کی ہے جس میں انہوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا
فضل الرحمان کا روپ دھارا ہوا ہے مگر سوشل میڈیا صارفین یہ پہچاننے سے قاصر ہیں کہ کیا واقعی یہ مولانا فضل الرحمان ہیں یا کوئی اور؟
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سہیل احمد نے مولانا کی طرح ہی پیلی پگڑی، واسکٹ کے ساتھ سفید رنگ کا رُمال بھی اپنے کندھے پر ڈالا ہوا ہے۔ واضح کیا یہ پورا حلیہ عمران نواب نے بنایا ہے۔
— Sohail Ahmed (@realsohailahmed) August 19, 2023
میک اپ اتنا جاندار تھا کہ تصویر پر صارفین کے تبصروں کی قطاریں لگ گئیں۔
کنزہ زیشان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ارے واہ یہ 19-20 کا فرق لگ رہا ہے۔
ارےواه
19،20 کا فرق لگ رہا ہے بس
— 🇵🇰کــــــــنزہ ذیشـــــــــان (@Kinza_Zeshan) August 19, 2023
قیصر محمود نے تصویر پر اپنا تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تو پھر جے یو آئی(ف) کی قیادت کب سنبھال رہے ہیں؟
تو پھر جے یو آئی(ف) کی قیادت کب سنبھال رہے ہیں؟😂
— Qaiser Masood (@ChQaiserMasood) August 19, 2023
حفیظ طلحہ نامی ایکس صارف نے لکھا کہ ٹھیک تو ہے پر مولانا جیسی شگفتہ مسکراہٹ کہاں سے لائیں گے۔
ٹھیک تو ہے پر مولانا جیسی شگفتہ مسکراہٹ کہاں سے لائیں گے
— Hafeez Talha (@HafeezTalha1) August 19, 2023
چوہدری اقبال گجر نے تصویر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کمال ہے جناب سہیل صاحب۔ بہت عمدہ کاپی کی اصل اور نقل میں کوئی فرق نہیں ہے۔
کمال ہے جناب سہیل صاحب
بہت عمدہ کاپی کی اصل اور نقل میں کوئی فرق نہیں ہے— Ch iqbal Gujjar (@driqbalgujjar71) August 19, 2023
ایک اور ایکس صارف نے سہیل احمد سے سوال پوچھا کہ سہیل بھائی، بلاول کب بنو گے؟
Sohail bhai, bilawal kab bano ge 😂😂😂😂
— Irfan Dost Mohammed (@IrfanDostMoham1) August 19, 2023
سہیل احمد نے کئی مشہور شخصیات کا روپ دھار چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں سہیل احمد نے ملکہ الزبتھ دوم کا روپ بھی دھارا تھا جس کافی وائرل ہوا تھا۔
— Sohail Ahmed (@realsohailahmed) August 14, 2023