وزیر حج و عمرہ کی سربراہی میں سعودی وفد 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا

اتوار 20 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

اتوار کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد پر نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد، سعودی سفیر نواف المالکی، سابق وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود، وزارت کے دیگر حکام نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ حرمین الشریفین کے انتظامی بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔

ترجمان مذہبی امورکی جانب سے بیان کے مطابق سعودی وزیر مذہبی امور کے ہمراہ ڈپٹی وزرا حج عمرہ، سیاحت، عالمی تعاون، سعودی ایئرلائن کے صدر، سعودی ایوی ایشن کے نمائندے وفد میں شامل ہیں۔

وفد میں سعودی سول ایویشن اتھارٹی کے چیئرمین، سعودی ایئرلائن کے صدر، سعودی ٹورزم اتھارٹی کے سی ای او ، سیکرٹری عمرہ، سیکرٹری حج، سیکرٹری انٹرنیشنل تعاون وزارت حج، ضیوف الرحمن پروگرام کے چیف ایگزیکٹیو، سعودی مرکزی بینک کے ڈائریکٹر برائے انسداد منی لانڈرنگ و ٹیرر فنانسنگ بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp