گردشی قرض ختم کرنے کرنے کے لیے آئی ایم ایف نے عائد شرط میں کہا ہے کہ حکومت کے الیکٹرک سے 662 ارب روپے کے واجبات کی وصولی کرے۔
دستاویز کے مطابق وزارت خزانہ اور پاور ڈویژن کو 30 جون 2023 پر شرط پر عملدرآمد کرنا ہو گا،کے الیکٹرک 2018 سے قومی گرڈ سے بجلی خریداری کی رقم ادا نہیں کر رہا کیونکہ قومی گرڈ سے بجلی فراہمی کا معاہدہ 2015 میں ختم ہو گیا تھا ۔
آئی ایم ایف نے کے الیکٹرک کو بغیر معاہدہ اور ادائیگی کے بجلی فراہمی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے، دستاویز میں کہا ہے کہ جون 2022 تک کے الیکٹرک کے 490 ارب روپے کے واجبات ہیں جبکہ رواں مالی سال میں کے الیکٹرک کے واجبات میں 172 ارب روپے کا مزید اضافہ ہو گا۔