لاہور ہائیکورٹ: پرویز الٰہی کو کسی بھی خفیہ مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ بحال

پیر 21 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو کسی بھی خفیہ مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ بحال کر دیا ہے اور پنجاب حکومت کی رٹ خارج کر دی ہے۔

عدالت العالیہ میں صدر پاکستان تحریک انصاف کو خفیہ مقدمات میں حفاظتی ضمانت دینے کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا گیا۔

ہائیکورٹ نے حکومت کی اپیل خارج کر دی، جس سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کو کسی بھی خفیہ مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ بحال ہو گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد وحید خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp