کراچی میں نقب زنی کی واردات، ڈکیت کروڑوں کا سونا اور نقدی لے اڑے

پیر 21 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے گلزار ہجری مدراس چوک کے خالی بنگلے میں نقب زنی کی واردات ہوئی ہے۔ جس میں ملزمان 5 کروڑ روپے کے سونے کے زیورات اور25 لاکھ روپے نقدی لے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان تالے اور گرل توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوئے، متاثرہ خاندان بنگلہ لاک کر کے عمرہ کی ادائیگی کے لیے گیا ہوا تھا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ اب تک کی تفتیش کے مطابق اہل خانہ 20 دن بعد عمرے سے واپس آئے تو نقب زنی کا پتا چلا، واردات کا مقدمہ اہل خانہ کی مدعیت میں درج کیا جائے گا۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ متاثرہ خاندان نے 2 ماہ قبل ڈرائیور کو نوکری سے نکالا تھا، تفتیش سےمبینہ طور پر ڈرائیور کے واردات میں ملوث ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے۔

مبینہ طور پر اسی ڈرائیور نے 4 ساتھیوں کے ہمراہ بنگلے میں واردات کی ہے، اہل خانہ اس سے قبل دوسری رہائشی سوسائٹی میں رہتے تھے، جبکہ ڈرائیور قریب واقع دوسری سوسائٹی کا رہائشی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp