عمران خان کو جیل میں تمام سہولیات دستیاب ہیں، ترجمان جیل خانہ جات

پیر 21 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قید چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کو پاکستان پریزنز رولز 1978 کی شق 257 اور 771 کے مطابق تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کو جیل میں سہولتوں سے متعلق ایڈیشنل سیشن جج اٹک کی رپورٹ پر وضاحت جاری کرتے ہوئے ترجمان محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے کہا ہے کہ عمران خان کے لیے ان کے کمرے میں ہفتہ کے روز نیا واش روم تعمیر کر دیا گیا ہے۔

اپنی وضاحت میں ترجمان کا کہنا تھا کہ نئے واش روم میں ویسٹرن کموڈ اور واش بیسن لگائے گئے ہیں۔ واش روم میں باتھ سوپ، پرفیوم، ائیر فریشنر، تولیہ اور ٹیشو پیپر بھی موجود ہیں۔ واش روم کی دیواریں 5 فٹ اونچی رکھی گئی ہیں اور باتھ روم کو نیا دروازہ بھی لگایا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے کمرے میں بیڈ، تکیہ، بیڈ میٹرس، میز، کرسی، ائیر کولر ایگزیکٹ فین، فروٹ، شہد، کھجوریں، جائے نماز انگریزی ترجمے کے ساتھ قرآن مجید اور مطالعہ کے لیے ایک درجن کے قریب کتابیں، چائے تھرمس، اخبار اور ٹیشو پیپر موجود ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی منگل کے روز فیملی اور جمعرات کے روز وکلا سے قانون کے مطابق ملاقات کرائی جاتی ہے۔ عمران خان کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پانچ ڈاکٹر تعینات کیے گئے ہیں۔ 8 گھنٹے ڈیوٹی پر ایک ڈاکٹر ہمہ وقت موجود رہتا ہے۔

ترجمان جیل خانہ جات کے مطابق ڈاکٹر کی ہدایت اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کی منظوری سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو خصوصی خوراک دی جاتی ہے ، جسے ڈاکٹر کی چیکنگ کے بعد خصوصی ٹیم کے ذریعے مہیا کیا جاتا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور جیل سیکیورٹی کے لیے ان کے کمرے کے باہر برآمدے میں کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن ( سی سی ٹی وی) کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ صرف ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں نہیں بلکہ پنجاب کی باقی جیلوں میں بھی سیکیورٹی کے لیے 4000 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار

سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

نایاب وولف اسپائیڈر 40 سال بعد دوبارہ برطانیہ میں دریافت

پی ٹی آئی کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟