الیکشن کمیشن کی نگراں حکومتوں کے لیے نئی ہدایات جاری

پیر 21 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ نگراں حکومت انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کرے گی، جاری کیے گئے ہدایت نامے کے مطابق نگراں حکومتیں جاری معاہدوں پر اقدامات کر سکیں گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نگراں حکومتوں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق نگراں حکومتیں الیکشن کمیشن کی آگاہی سے دو طرفہ یا کثیر الفریقی معاہدہ یا فیصلے کے تحت اقدامات کر سکیں گی۔

نگراں حکومتیں جاری معاہدوں پر اقدامات کر سکیں گی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ایکٹ، بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز ایکٹ کے تحت جاری منصوبوں پر اقدامات کی اجازت ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نگران حکومتیں نجکاری کمیشنز آرڈیننس کے تحت جاری معاہدوں، منصوبوں پر فیصلے کر سکیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ حکومت نے نگران حکومتوں کے اختیارات میں اضافہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp