کمشنر کراچی نے 5 ہزار بچوں کو جمع کرنے کا حکم کیوں دیا؟

منگل 22 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

20 اگست کو اسسٹنٹ کمشنر کراچی عابد قمر شیخ نے کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی جانب سے ایک نوٹیفیکشن جاری کیا جس میں سعودی وزیر حج کے فقید المثال استقبال کے لیےسرکاری اسکولوں کے 5 ہزارطالبعلموں کو 22 اگست یعنی آج بروز منگل  صبح 10 بجے گورنر ہاؤس پہنچانے کا حکم دیا گیا تھا۔

کمشنر آفس سے جاری حکم نامے میں تمام ڈپٹی کمشنرز کوپابند کیا گیا ہے کہ 5ہزار بچوں کی موجودگی گورنر ہاؤس اور اس کے اطراف میں یقینی بنائی جائے۔

اس نوٹیفیکشن پر عملدرآمد کے بعد آج کراچی کے ریڈ زون میں شدید ٹریفک جام ہے گورنرہاؤس، فوارہ چوک، آرٹس کونسل چوک، کراچی پریس کلب چوک اور شاہین کمپلیکس کےاطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ چکی ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق اسکول کے بچے گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے آئے ہیں، اسکول کےبچوں کی گاڑیاں سڑک پر کھڑی ہونے سےٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، جسے کنٹرول کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کا بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کی مذمت سے دوٹوک انکار

پہلا ڈیجیٹل دل تیار، امراضِ قلب کے علاج میں انقلابی پیش رفت

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی