پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 4600 روپے اضافے کے بعد 2,34500 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 3944 روپے اضافے کے بعد 201,046 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 184,292 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 10 ڈالر اضافے کے بعد 1,901 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔