’قتل ہونے والے بھائی کی 12 سالہ بیٹی وڈیروں کے حوالے ہونے سے روکیں‘ سندھ کے مکین کی اپیل

بدھ 23 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں قتل ہونے والے بھائی کی کمسن بیٹی کو بچانے کی اپیل کرنے والے شہری کا کہنا ہے کہ اس کی بھتیجی کو وڈیروں کے ہاتھ لگنے سے بچایا جائے۔

تقریبا 6 منٹ دورانیے کے ویڈیو پیغام میں حکومتی شخصیات اور دیگر کا نام لے لے کر ان سے مدد کی اپیل کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ بھائی بھی میرا قتل ہوا اب میری ہی 12 سالہ بھتیجی کے ساتھ زیادتی بھی ہو رہی ہے۔

میرے والد کو مجبور کیا گیا کہ وہ زمین بیچ کر 10 لاکھ روپے بھی ادا کریں گے اور 12 سالہ بھتیجی کا نکاح بھی وڈیروں سے کروائیں گے۔

فوری کارروائی نہ ہونے اور انصاف نہ ملنے کی پاداش میں انتہائی قدم اٹھانے کی مجبوری ظاہر کرنے والے فرد کے مطابق اوباڑو تھانے کی حدود میں بیٹھ کر وڈیروں نے فیصلہ کیا کہ میری بھتیجی ان کے حوالے کی جائے۔

ویڈیو پیغام میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر پر وڈیروں کی پشت پناہی کا الزام لگانے والے شخص کا کہنا تھا کہ حالیہ جرگے کے فیصلے کو روکنے کے لیے ان کا ساتھ دیں۔

اپنا رابطہ نمبر اور دیگر تفصیل شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپیل کی کمسن بھتیجی کا زبردستی نکاح رکوانے کے لیے کردار ادا کیا جائے۔

انتہائی جذباتی انداز میں دیے گئے پیغام کے شروع میں مذکورہ فرد نے کہا کہ ’آج پاکستان ہار گیا، میں ہار گیا، میرا 5 سال کا احتجاج ہار گیا۔‘

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp