کراچی : پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، بھارتی جاسوس گرفتار

بدھ 23 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کر کے بھارتی جاسوس اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سٹی کراچی عارف عزیز کے مطابق بدھ کے روز ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پاکستان میں جاسوسی میں ملوث ایک بھارتی شہری اور اس کے پاکستانی سہولت کار کو گرفتار کیا۔

ملزمان کے قبضے سے 2 انڈین پاسپورٹ، 1 پستول بمعہ راؤنڈز، 5 لاکھ ایرانی ریال، جعلی جیولری 6 موبائل فونز، 1 ٹیبلٹ اور دیگر کاغذات برآمد ہوئے ہیں۔

ملزمان کی شناخت اکھل دیو ولد مدھو سدھاناں جالیکھا اور ظہور احمد ولد امام بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو کراچی کے علاقے تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا، ملزم اکھل دیو انڈین جاسوس ہے جو پاکستان کے مختلف اہم اور حساس مقامات کی جاسوسی کر رہا تھا۔

ایس ایس پی سٹی کراچی ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، تحقیقات کے دوران ملزمان سے بڑے انکشافات کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’زندگی کے سب سے خوبصورت باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں‘، کترینہ کیف نے حاملہ ہونے کا اعلان کر دیا

سعودی مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ انتقال کرگئے

بھارتی گلوکار کمار سانو مشکل میں، سابق اہلیہ نے سنگین الزامات لگادیے

مستونگ میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پاکستان کی مشکلات میں اضافہ، آخری 5 ٹی20 میچوں میں سری لنکا کے خلاف کیا نتیجہ رہا؟

ویڈیو

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

لاہور میں ٹریفک چالان جمع نہ کروانے پر کاریں، بائیکس نیلام ہوں گی؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار