تربت کے علاقے مند سے 3افراد کی لاشیں برآمد، معاملہ کیا ہے؟

بدھ 23 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بدھ کی صبح بلوچستان کے ضلع کیچ میں تحصیل تربت کے علاقے مند سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ لاشیں ملتے ہی مقامی افراد نے لیویز کو اطلاع دی جس پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، اور تینوں افراد کی لاشیں تحویل میں لے کر لیویز چوکی پر منتقل کر دیں۔

لیویز حکام کے مطابق مند کے علاقے ملاچات اور شاہ مراد چات کے درمیان روڈ کے کنارے سے 3 افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، تاہم لاشوں کی شناخت کے لیے تینوں لاشوں کو تربت ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مقامی شخص نے نام نہ بتانے کی شرط پر وی نیوز کو بتایا کہ مند سے برآمد ہونے والی لاشوں کی شناخت حامد بلیدی، بہروز اور عبدالباسط کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں افراد ڈیڑھ سال پہلے ایرانی بلوچستان چلے گئے تھے۔ جس کے بعد ان کا رابطہ اہل خانہ سے نہیں ہوا۔

معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے ضلعی انتظامیہ اور لیویز نے تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp