روحانی پیشوا حضرت غوث بہاوالدین زکریا ملتانی کےسالانہ عرس کا آغاز ہو گیا، عرس پہلی بار سجادہ نشین شاہ محمود قریشی کے بغیر شروع ہوا۔
تقریبات کے آغاز پر ہی شاہ محمود قریشی کے بھائی مرید حسین اور بیٹے زین قریشی کے درمیان دربار کو غسل دینے پر جھگڑے کی مبینہ ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔
مرید حسین نے شاہ محمود قریشی کی عدم موجودگی پران کے بیٹے زین قریشی کو تقریبات میں شرکت سے روک دیا۔
مرید حسین کا کہنا تھا کہ یہ سیاست نہیں میرے دادا کا مزار ہے یہاں تماشا نہیں چلے گا، میرے آنے سے پہلے غسل کیسے شروع ہوا؟
شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی اور اس کے چچا مرید حسین قریشی کے درمیان مزار کے چندے کے پیچھے جھگڑا۔ pic.twitter.com/yYyzjgX38L
— Khawaja Yaseen Usmani (@YasinUsmani_Ofl) August 23, 2023
انہوں نے مزید کہا تم نے یہاں آنے کی جرات کیسے کی، کوئی شرم ہے کوئی حیاء ہے، پاگل ہو گئے ہو، تم ہو کون؟ اس کو میں نے بنایا ہے، میں یہاں کا مالک ہو یہاں سے باہر نکلو۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصروں کا آغاز ہو گیا۔ کسی نے کہا کہ مزار کے پیسوں کے لیے لڑائی ہے تو کسی کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری اور عرس کے موقع پر یہ رویہ نا مناسب ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ مزار کی کمائی کے پیچھے شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی اور چچا مرید حسین کا جھگڑا ہو گیا ہے۔
مزار کی کمائی کے پیچھے شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی اور چچا کا جھگڑا۔ pic.twitter.com/sH2w9uTvAm
— صحرانورد (@Aadiiroy2) August 23, 2023
شمع جونیجو نےلکھا کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے بعد گدی نشینی پر ان کے بھائی کا ہنگامی شروع ہو گیا اور وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ زین قریشی(دجال) ہے جو مزار کو غسل نہیں دے سکتا۔
انہوں نے طنزو مزاح کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ سب کے رشتہ دار ایک جیسے ہوتے ہیں۔
”یہ لڑکا (زین قریشی) دجال ہے، یہ بہاؤالدین زکریا کے مزار کو غُسل نہیں دے سکتا، شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے بعد گدی نشینی پر زین قریشی کے چچا کا ہنگامہ
سب کے رشتہ دار ایک جیسے ہی ہوتے ہیں 😂 pic.twitter.com/oNOZp5WUs3
— Shama Junejo (@ShamaJunejo) August 23, 2023
صحافی عادل نظامی نے لکھا کہ شاہ محمود قریشی اس وقت جیل میں ہیں اور ان کا بیٹا حضرت غوث بہاوالدین زکریا ملتانی کی تقریبات سے باہر، کیونکہ زین قریشی کے چچا نے ان کو تقریبات کرنے سے روک دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مشکل وقت میں چھوٹے بھائی کا عمل مناسب نہیں ہے۔
شاہ محمود قریشی جیل میں ، بیٹا تقریبات سے باہر ،،مرید حسین نے بڑے بھائی کی غیر موجودگی میں عرس بہاالدین زکریا کے موقع پر بھتیجے زین قریشی کو تقریبات سے روک دیا۔ بڑے بھائی پر مشکل وقت میں چھوٹے بھائی کا عمل مناسب نہیں pic.twitter.com/AzWOJHgGYw
— Adil Nizami (@AdilNizami10) August 23, 2023
واضح رہے قریشی خاندان میں سجادہ نشینی کا تنازع نیا نہیں ہے اور اب شاہ محمود قریشی کے جیل جانے کی صورت یہ تنازع شدر اختیار کر گیا ہے۔
اس سے قبل بھی سابق گورنرمخدوم سجاد قریشی مرحوم کے فرزندوں مخدوم شاہ محمود قریشی اور مخدوم مرید حسین قریشی کے مابین گھریلواختلافات عرس کی محفل تک پہنچ گئے تھے اور مخدوم مریدقریشی نے شاہ محمود قریشی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ قبر میں ایمان جائے گا عمران خان نہیں۔














