پاکستانیوں کیلئے جاپان کے ورکنگ ویزوں کا آغاز

جمعرات 16 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک جاپان تاریخ میں پہلی دفعہ پاکستانیوں کے لیے جاپان کے ورکنگ ویزوں کا آغاز ۔ نو سو پاکستانی ملازمت کے لیے جاپان پہنچ گئے۔ خواتین بھی شامل ہیں۔

دو ہزار ڈالر سے زائد تنخواہ۔ رہائش اور دیگر سہولتیں بھی شامل ہیں جبکہ انٹرن شپ ویزے بھی لگنا شروع ہوگئے۔ کئی لاکھ ویزوں کی گنجائش ہے۔

جیو نیوز کے مطابق اس حوالے سے پاکستان اور جاپان کی نجی تنظیمیں سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو اور اوورسیز پاکستانیوں کی وزارت زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو جاپان بھجوانے کے لیے مشترکہ کوششیں کررہی ہیں۔

سفیر پاکستان کی ہدایات پر 22 فروری کو سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو میں بڑا سیمینار منعقد ہورہا ہے جس میں چالیس سے زائد جاپانی کمپنیاں شریک ہوں گی۔پاکستان سے سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانی اور دیگر سرکاری افسران آن لائن شریک ہوں گے۔

جاپان میں پاکستانی سفارتخانے اور پاکستان میں وزارت سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل و ترقی۔ وزارت وفاقی تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ کی مشترکہ کوششوں سے جاپان میں پاکستانی ہنر مندوں کی آمد کا آغاز ہو چکا ہے۔

جاپان اور پاکستان کے مابین افرادی قوت کے حوالے سے یہ پہلا موقع ہے کہ جاپانی کمپنیوں نے جاپانی زبان جاننے والے ہنر مند پاکستانیوں کو بطور ٹیکنیکل انٹرنز ہائر کرنا شروع کیا ہے۔

سفارتخانہ پاکستان نے بھی جاپانی کمپنیوں کی آگاہی کے لئے جاپان میں پاکستانی افرادی قوت بارے آگاہی سیمینارز کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ