سندھ میں سود کے کاروبار سے منسلک افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

بدھ 23 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس صلاح الدین پنہور  نے صوبے بھر میں سود کے کاروبار سے منسلک افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سودی کاروبار کی روک تھام سے متعلق  آئی جی سندھ اور محکمہ داخلہ سندھ کو احکامات بھی جاری کردیے۔

جسٹس صلاح الدین پہنور نے آئی جی سندھ  اور تمام ایس ایس پیز کو سود پر کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے 26 ستمبر تک عدالت رپورٹ طلب کر لی ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے جو مجبور لوگوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

عدالت نے ممبر انسپیکشن ٹیم ٹو سندھ ہائیکورٹ کو تمام جوڈیشل مجسٹریٹس کو بھی عدالتی احکامات سے آگاہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ کو تمام ڈپٹی کمشنرز کو سودی کاروبار سے منسلک افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری  کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

II-Appeal No.203 of 2019 – – – LOAN f by A. Khaliq Butt on Scribd

دوسری جانب عدالت نے 2 ماہ میں دی سندھ پروہیبشن آف انٹریسٹ آن پرائیویٹ لون ایکٹ کے رولز بنانے کا  بھی حکم دے دیا  ہے اس حوالے عدالت نے سیکریٹری قانون کو 2 ماہ میں سود کے کاروبار کی روک تھام سے متعلق بنائے گئے ایکٹ کے رولز بنا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر 2 ماہ  میں رولز نہیں بنائے گئے تو سیکریٹری داخلہ عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

سیکریٹری قانون نے اس حوالے سے عدالت میں عمل درآمد رپورٹ بھی پیش کی جس کے مطابق عدالتی احکامات پر صوبے میں دی سندھ پروہیبشںن آف انٹریسٹ آن پرائیویٹ لون ایکٹ 2023 بنادیا گیا۔

رپورٹ میں عدالت کو یہ بھی بتایا کہ ایکٹ کا با قاعدہ گزٹیڈ نوٹیفیکشن بھی ایشو کردیا گیا ہے اور سودی کاروبار سے منسلک افراد کے خلاف قانون نافذ العمل ہوچکا ہے  جب کہ کاروائیاں بھی جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp