’بھارت نے چاند پر جھنڈا لہرایا ہے لیکن پاکستان کے جھنڈے میں ہی چاند ہے‘

بدھ 23 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی جانب سے روانہ کیا جانے والا چندریان تھری خلائی جہاز کامیابی سے چاند کی سطح پر اتر گیا ہے۔

چندریان 3 کے چاند پر اترنے سے روس، امریکا اور چین کے بعد بھارت چاند پر اترنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔

بھارت میں جہاں سائنسدان اور ٹیکنیکل سٹاف اور عوام  کامیاب لینڈنگ پر خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے وہیں پاکستانیوں نے بھی اس پر متعدد میمز بنا ڈالیں۔

فاحد نامی صارف نے لکھا کہ پہلے دنیا چاند پر پنچ گئی ککا طعنہ سننا پڑتا تھا اور اب ’انڈیا چاند پر پہنچ گیا‘ کا طعنہ سننا پڑے گا۔

ایک پیج کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں  چند نوجوان کہتے ہیں کہ بھارت تو پیسے لگا کر چاند پر گیا ہے جبکہ ہم ویسے ہی چاند پر رہ رہے ہیں، میزبان حیران ہو کر پوچھتا ہے  وہ کیسے تو نوجوان جواب دیتے ہیں چاند پر پانی ہے؟  گیس ہے؟  بجلی ہے؟  تو میزبان جواب دیتا ہے نہیں جس پر نوجوان جواب دیتے ہیں کہ ادھر بھی نہیں ہے، اس لیے ہم چاند پر رہ رہے ہیں۔

حامد نامی صارف نے چاند پر جہاز کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھے ایک شخص کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان کو مبارکباد دی کہ مبارک ہو ہم بھی چاند  پر پہنچ گئے ہیں۔

شاہداد زہری نے پاکستان کی گلیوں میں جہاز نما موٹر سائیکل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان نے اپنا نیا ایئر پروگرام لانچ کر دیا ہے۔

https://twitter.com/ShahdadZehri/status/1694388744965500965?s=20

ایک صارف نے لکھا کہ بھارت جتنا بھی اونچا اُڑ لے، چاہے چاند سے بھی آگے نکل جائے لیکن واہگہ بارڈر پر ٹانگاونچی کرنے کا اعزاز تو پاکستان کے پاس ہی ہے۔

https://twitter.com/BetterNeelum/status/1694407236624486812?s=20

ایک اور صارف نے لکھا کہ بھارت نے چاند پر جھنڈا لہرایا ہے لیکن پاکستان کے جھنڈے میں ہی چاند ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp