خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کو محکمے تفویض کر دیے گئے

بدھ 23 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان نے نگراں صوبائی کابینہ کو محکمے تفویض کر دیے ہیں۔ فیروز جمال کاکا خیل وزیراطلاعات، کلچر ٹورازم و محکمہ آثار قدیمہ مقرر ہو گئے ہیں۔

سید مسعود شاہ محکمہ انتظامی اور داخلہ امور، جسٹس (ر) ارشاد قیصر نگراں وزیر برائے جیل خانہ جات،ریلیف و آبادکاری، احمد رسول بنگش وزیرخزانہ،مال اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بنا دیے گئے۔

اس کے علاوہ آصف رفیق کو وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، لائیو سٹاک و زراعت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ جبکہ نجیب اللّٰہ نگراں وزیر سائنس وٹیکنالوجی، سپورٹس اور یوتھ افئیر مقرر ہو گئے ہیں۔

محمد قاسم جان نگراں وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نگران وزیر قانون اور انسانی حقوق کے وزیر بن گئے ہیں، جبکہ سید امیر عبداللّٰہ کو قبائلی امور کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ اعظم خان نے اپنے مشیروں اور معاون خصوصی کو بھی محکمے تفویض کر دیے ہیں۔

ڈاکٹر ریاض انور مشیر برائے صحت، لیبر اور بہبود آبادی مقرر ہو گئے ہیں، سرفراز علی شاہ مشیربرائے سی اینڈ ڈبلیو، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ، جبکہ وزیر اعلیٰ کے اکلوتے معاون خصوصی ظفر اللّٰہ خان کو اریگیشن اور ہاؤسنگ کا محکمہ دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp