یوٹیوب کی ایک بڑی پیشکش، پسندیدہ گانوں کی تلاش میں آپ کی مدد کرے گا

جمعرات 24 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ آپ کے دماغ پر کوئی گانا اس انداز میں سوار ہوجاتا ہے کہ  آپ کو گانے کے بول نہیں یاد ہوتے۔ایسے میں بڑی مشکل ہوتی ہے کہ آپ وہ گانا یوٹیوب یا ایسے ہی کسی پلیٹ فارم سے تلاش کرکے سن سکیں۔

اب یوٹیوب کی طرف سے اس معاملے میں صارفین کو ایک بڑی سہولت فراہم کردی ہے۔ اب  صارفین کو یوٹیوب پر گانا لکھ کر تلاش کرنا نہیں پڑے گا بلکہ وہ اس اس گانے کی دھن کو ہلکا سا گنگنائیں، یوٹیوب کو سنائیں باقی کام یوٹیوب کرے گا، یعنی صارفین یوٹیوب کی وائس سرچ میں صرف کسی گانے کی دھن گنگنائیں گے تو یو ٹیوب مطلوبہ گانا سامنے لا کر  رکھ دے گا۔

یو ٹیوب پر گانا کیسے تلاش کریں؟

گوگل کے مطابق اگر آپ یوٹیوب پریمیم کے سبسکرائبر ہیں اور گنگنا کر گانا تلاش کرنا چاہتے ہیں تو آپ یوٹیوب وائس سرچ سے گانا تلاش کر سکتے ہیں، جس گانے کو آپ تلاش کر رہے ہیں اسے گنگنائیں تاکہ گانے کی شناخت ہو سکے، گانے کی شناخت کے بعد یوٹیوب متعلقہ آفیشل میوزک سامنے لے آئے گا۔

گوگل کے مطابق یو ٹیوب کا یہ نیا فیچر صرف اینڈرائیڈ فون پر یوٹیوب استعمال کرنے والے صارفین کے لیے محدود  ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp