توشہ خانہ کیس: خواجہ حارث نے عمران خان کی قانونی ٹیم سے علیحدگی اختیار کرلی

جمعرات 24 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیرسٹر خواجہ حارث نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی قانونی ٹیم سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ قانونی ٹیم میں ڈسپلن کے حوالے سے پیدا شدہ تحفظات کے پیش نظر کیا ہے۔

خواجہ حارث نے کیس کی تمام فائلیں چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو بھیج دی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطلی کی درخواست پر آج سماعت کے موقع پر خواجہ حارث توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی نمائندگی نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ سے سزا کے بعد اٹک جیل میں قید عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت درخواست میں بھی خواجہ حارث وکیل نہیں ہوں گے۔

سپریم کورٹ اوراسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی سردار لطیف کھوسہ اور دیگر وکلا کریں گے۔

خواجہ حارث اب بھی عمران خان کی لیگل ٹیم کے ساتھ معاونت کر رہے ہیں

دوسری جانب اس تحریک اںصاف کی جانب خواجہ حارث کی عمران خان کے مقدمات سے پیروی سے انکار کی خبروں پر وضاحت کی گئی ہے کہ خواجہ حارث نے آج بطور گواہ عدالت میں بیان حلفی جمع کروایا یے، چونکہ اب وہ گواہ بن چکے ہیں اس لیے وہ عمران خان کے وکیل کے طور پر پیش نہیں ہورہے۔

تحریک انصاف کے مطابق خواجہ حارث اب بھی عمران خان کی لیگل ٹیم کے ساتھ معاونت کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp