پاکستانی شوبز کی کامیاب بے اولاد جوڑیاں

جمعرات 24 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی شوبز کے مشہور جوڑے جو شائقین کی آنکھوں کے تارے ہیں۔ جہاں پاکستانی شائقین اپنے پسندیدہ ستاروں ( اداکار) کے کام کو پسند کرتے ہیں اور ان کی تعریف کرتے ہیں وہی وہ اس بات میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں کہ ان کے پسندیدہ اداکارشادی شدہ ہیں اور ان کے بچے کتنے ہیں۔لوگ بغیر بچوں کے بھی کامیاب ازدواجی زندگی گزار سکتے ہیں، یہاں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے منسلک کچھ اداکار بطور مثال موجود ہیں کہ بچوں کے بغیر بھی کامیاب ازد واجی زندگی گزار سکتے ہیں۔

اداکار محمد علی اور زیبا

اداکار محمد علی اور زیبا پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سنہری جوڑی ہے۔ پاکستانی لوگ محمد علی اور زیبا کو ان کے انفرادی کام کی وجہ سے پسند کرتے تھے جوڑے کے طور پر اکٹھا ہونا ان کے تمام مداحوں کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز تھا۔ اس جوڑے کو پاکستانی شوبز انڈسٹری سے سب نے سراہا اور کئی نوجوان ستارے اب بھی اس لیجنڈری جوڑے کے ساتھ وقت گزارنے کی بات کرتے ہیں۔ اگرچہ ان کے اپنے کوئی بچے نہیں تھے لیکن انہوں نے دنیا کو دکھایا کہ سچی محبت کیسے کی جاتی ہے۔

طارق عزیز اور ہاجرہ طارق

طارق عزیز (مرحوم) اور ہاجرہ طارق بھی پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی ایسی جوڑی ہے جس کی کوئی اولاد نہیں ہے تاہم انہوں نے ایک کامیاب ازدواجی زندگی گزاری، یہ جوڑی ایک دوسرے کے لیے کافی تھی اور جیسا کہ ہاجرہ طارق عزیز نے ایک بار کہا تھا کہ ان کی محبت خاص تھی، انہوں نے کوئی بچہ گود نہیں لیا کیونکہ طارق عزیز بچہ گود لینے کے لیے قائل نہیں تھے۔

راجر بیات اور حنا خواجہ بیات

حنا خواجہ بیات سماجی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ اداکارہ بھی ہیں۔ وہ نہ صرف اپنے کرداروں سے پاکستانیوں کو تفریح فراہم کرتی ہے بلکہ وہ ان تمام لوگوں کے لیے بھی آواز اٹھاتی ہے جنہیں مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کے شوہر حاجی راجر بیات ایک سرمایہ کار تھے جن کا حال ہی میں کینسر کے باعث انتقال ہو گیا تھا۔ یہ جوڑا بھی سچی محبت پر یقین دلاتا ہے، جوڑے کی کوئی اولاد نہیں تھی تاہم دونوں نے کامیاب ازدواجی زندگی گزاری۔

ہمایوں سعید اور ثمینہ ہمایوں سعید

ہمایوں سعید ہر پاکستانی کی دل کی دھڑکن ہیں اور لوگ ان سے محبت کرتے ہیں جب کہ ثمینہ ہمایوں سعید ایک کامیاب پروڈیوسر ہیں، اس جوڑی کی شادی کو تقریباً دو دہائیاں ہو چکی ہیں تاہم ان کے بچے نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود ایک دوسرے کے لیے پیار رکھتے ہیں اور کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

جواد جودی اور نادیہ افغان

اداکار جواد جودی اور اداکارہ نادیہ افغان کی شادی کو کئی سال ہو گئے ہیں تاہم یہ جوڑی بھی ایک خوبصورت زندگی گزار رہی ہے۔ اس جوڑی کی بھی کوئی اولاد نہیں ہے لیکن وہ ایک کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

جلیل اختر اور مرینہ خان

اداکار جلیل خان اور مرینہ خان ایک بہترین ادکار اور ہدایت کار ہیں، اس جوڑی کی شادی کو بھی کئی سال بیت گئے لیکن ان کی کوئی اولاد نہیں لیکن وہ خوش ہیں اور صحت مند اور مطمئن زندگی ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

 بچے واقعی ایک نعمت ہیں لیکن اگر آپ کے پاس کوئی نہیں ہے تو ان شوبز ستاروں کی مثال سامنے رکھتے ہوئے کامیاب و خوشگوار ازدواجی زندگی گزار سکتے ہیں، جہاں تک معاشرے کی بات ہے لوگ باتیں کرتے رہیں گے اور آپ اپنا کام کرتے رہیں اور لوگوں کی باتوں پر دھیان نہ دیں، یہی کامیابی کا راز ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp