پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب پولیس کی جانب سے پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی نوشین حامد کے اسپتال پر چھاپے اور توڑ پھوڑ کی مذمت کی ہے۔
پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کے بیان کے مطابق گزشتہ شب پنجاب پولیس نے رینجرز اہلکار کے ہمراہ نوشین حامد کے حال ہی میں تعمیر شدہ اسپتال اور فارمیسی پر دھاوا بولا اور دونوں کو مکمل تباہ کردیا۔
پارٹی بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں تحریک انصاف سے وابستگی لوگوں کے لیے سب سے بڑا جرم بن چکا ہے اور پنجاب پولیس اس سے پہلے بھی متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھر تباہ اور کاروبار سیل کرچکی ہے۔