نگران وزیراعلیٰ سندھ اِن ایکشن، 3 سنگین واقعات کا نوٹس لے لیا

جمعرات 24 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے تین مختلف واقعات بشمول بچی تاوان میں دینے ، سڑک حادثہ اور مسافر کوچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔

جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر نے اوباوڑو کے قریب جرگہ میں بچی تاوان میں دینے کی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سکھر سے واقعہ کی تفصیلات طلب کر لیں۔ انہوں نے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ٹھٹہ کے قریب روڈ حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کرنے اور علاج کی سہولیات دینے کی ہدایت کی جب کہ انہوں نے تنگوانی میں مسافر کوچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ پر برہمی کا اظہار بھی کیا اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) لاڑکانہ  سے واقع کی رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس (ر) مقبول باقر نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل(ڈی آئی جی) کو اپنی رینج میں امن امان کی صورتحال بہتر کرنے کی بھی ہدایت دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp