پاکستان کی افغانستان کے خلاف شاندار جیت:’یہ نسیم شاہ ہے یا کوئی ڈرائونا خواب‘؟

جمعرات 24 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان نے آخری وکٹ پر ہدف حاصل کیا۔

نسیم شاہ کے آخری اوور میں شاندار چوکے کی وجہ سے افغانستان کی جانب سے دیے گئے گئے 301 رنز کا حاصل کرکے پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

پاکستان کے میچ جیتنے کے بعد سوشل  میڈیا پر شائقین نے مبارکباد اور نسیم شاہ کی بہترین بیٹنگ پر تبصروں کے انبار لگا دیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ تاریخ نے خود کو دہرایا ہے اور نسیم شاہ نے ایک بار پھر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کروا دیا۔

ٹیم گرین نامی پیج کی جانب سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا افغانستان رو پڑا، انہوں نے میچ میں اپنی قابلیت کا مظاہرہ کیا لیکن ہمارے نوجوان کھلاڑی نسیم شاہ کے منصوبے کچھ اور ہی تھے۔

سعد نامی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ ایک بار پھر افغانستان کا بد ترین خواب ثابت ہوا۔


https://twitter.com/SaadIrfan258/status/1694770003881443697?s=20

اختر جمال نے نسیم شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دل گارڈن گارڈن ہو گیا۔

زنیرہ نامی صارف لکھتی ہیں کہ نسیم شاہ نے آج رات بہت سے لوگوں کے دل توڑ دیے۔

نسیم شاہ امتحان کا وہ سوال ہے جس کا انسان کو پتہ بھی ہوتا ہے کہ یہ ضرور آئے گا لیکن پھر بھی تیاری کر کے نہیں جاتا۔

انہوں نے ایک اور کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ ہماری ریڈ لائن ہے۔

https://twitter.com/atang_waddi/status/1694771253285195864?s=20

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ نسیم شاہ ہے یا کوئی ڈرائونا خواب؟

واضح رہے ستمر 2022 میں افغانستان کے خلاف آخری اوور میں دو چھکوں کی مدد سے پاکستان کو فتح دلوائی تھی اور ایشیاء کپ کے فائنل میں پہنچا دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp