واٹس ایپ پہلے ہی اپنے پلیٹ فارم پر ایچ ڈی فوٹو شیئرنگ فیچر متعارف کرا چکا ہے۔ واٹس ایپ کے سربراہ مارک زکربرگ نے ایچ ڈی فوٹو شیئرنگ فیچر کا اعلان کرتے ہوئے اس بات کا بھی عندیہ دیا تھا کہ ایچ ڈی ویڈیو شیئرنگ بھی پلیٹ فارم پرجلد لانچ کی جائے گی جوکہ ابھی تک لانچ نہیں ہوئی۔
تو کیا واٹس ایپ پر ایچ ڈی ویڈیو بھیجنے کے لیے آپ مارک زکربرگ کی جانب سے نئی ویڈیو شیئرنگ کا انتظار کر رہے ہیں؟ ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ واٹس ایپ پر ایچ ڈی ویڈیو بھیجنے کا طریقہ پہلے سے ہی موجود ہے، بس ایک آسان سا طریقہ ہے جس کو اپناتے ہوئے صارفین واٹس ایپ کے ذریعے ایچ ڈی ویڈیوز بھیج سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
اگر آپ اپنے کسی دوست یا اپنے ادارے کو ایچ ڈی ویڈیو واٹس ایپ کے ذریعے بھیجنا چاہتے ہیں تو مارک زکربرگ کے نئے فیچر لانچ کرنے کا انتظار نہ کریں، درج ذیل طریقہ اپناتے ہوئے آپ اپنے واٹس ایپ پر کسی بھی صارف کو ایچ ڈی ویڈیو بھیج سکتے ہیں۔
واٹس ایپ پر ایچ ڈی ویڈیوز بھیجنے کا طریقہ
، آپ کمپیوٹر یا موبائل فون سے واٹس ایپ کے ذریعے ویڈیو بھیجنا چاہتے ہیں تو چیٹ باکس میں جا کر پلس کے بٹن پر کلک کریں اور ڈائریکٹ ویڈیو اپلوڈ کرنے کے بجائے ڈاکومنٹ کے بٹن پر کلک کر کے ویڈیو اپلوڈ کریں جو آپ نے پہلے سے ایچ ڈی کوالٹی میں اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کی ہوئی ہے، ویڈیو اپلوڈ ہونے کے بعد شیئر کے بٹن پر کلک کر دیں، اس طریقے سے آپ 2GB تک کی ایچ ڈی ویڈیو واٹس ایپ کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس طریقے سے صرف 2GB تک کی ایچ ڈی ویڈیو بھیجی جا سکتی ہے، جبکہ واٹس ایپ کے آنے والے نئے فیچر میں آپ 2GB سے زیادہ سائز کی حامل ایچ ڈی ویڈیوز بھی بھیج سکیں گے۔