چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک گیت وائرل ہورہا ہے جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے لوک گلوکار گل میر جمالی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پنجرہ پل کی تعمیر کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا گانا اس قدر وائرل ہوا کہ نگراں وزیر اعظم نے پل تعمیر کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پنجرہ پل کی تعمیر نو کے لیے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ بہت جلد بلوچستان کے عوام کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ
پنجرہ پل کی تعمیر نو کے لئے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔ بہت جلد بلوچستان کے عوام کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ https://t.co/1vD3I9DOoB
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) August 25, 2023
نگراں وزیر اعظم کی پوسٹ پر رد عمل دیتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف رفیع اللہ ملک نے نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آپ سے ہمیں یہی اچھی توقع ہے، آپ بلوچستان کے باسی ہیں، یہاں کی حالت ڈھکی چھپی نہیں
آپ سے ہمیں یہی اچھی توقع ہے آپ بلوچستان کے باسی ہیں یہاں کی حالت ڈھکی چھپی نہیں
— Rafiullah♡‿🇵🇰‿♡ (@RafiullhMalik) August 25, 2023
سید عابد شاہ نے کہا کہ کاکڑ صاحب اب بلوچستان کی واحد امید آپ ہی ہیں۔
https://twitter.com/abidshah076/status/1694944498248516079
ایکس پر ایک دوسرے صارف فخر عالم خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اچھا اقدام، بلوچستان پاکستان کا سب سے نظر انداز صوبہ ہے۔ گوادر کے لوگوں کے لیے بنیادی ڈھانچے کی سہولت کی اشد ضرورت ہے۔
Good initiative.Balochistan is the most ignored Province of Pakistan.Basic infrastructure facility for the people of Gwadar is badly needed.
— Fakhre alam khan (@khanfakhrealam_) August 25, 2023