چند روز قبل پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کی ایک مسیحی آبادی کی مکین مریم نامی بچی کو روتے اور پاس کھڑے جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کو ہاتھ سے پکڑ کر اپنے گھر آنے کا کہتے ہوئے بہت سے افراد نے دیکھا۔
جواب میں سراج الحق کو یہ کہتے سنا گیا تھا کہ میں آپ کا گھر بناؤں گا۔
گزشتہ ہفتے فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی کے بعد ہجوم نے جلاؤ گھیراؤ کیا تو کمسن مریم کا گھر بھی ان عمارتوں میں شامل تھا جو تباہ کی گئیں۔
اتنا ہی نہیں بلکہ متاثرہ آبادی کے مکینوں کو جانیں بچانیں کے گھروں سے بھاگ کر رات کھلے آسمان تلے کھیتوں میں یا دیگر مقامات پر گزارنا پڑی تھی۔
جڑانوالہ کے مسیحی خاندانوں نے رات اپنے ہی ملک میں اپنی جانیں بچانے کے لیے کھیتوں اور کھلیانوں میں گزاری ۔۔۔ pic.twitter.com/K6gwuhsQvT
— Rai Shahnawaz (@RaiShahnawaz) August 17, 2023
واقعہ کے بعد مختلف شعبہ ہائے زندگی کی جانب سے اس تباہی کی مذمت کرتے ہوئے جہاں حکومتی وانتظامی اداروں سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا گیا وہیں کئی افراد نے متاثرین کی مدد کے لیے اعلانات بھی کیے تھے۔
جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق اظہاریکجہتی کے لیے جڑانوالہ کی متاثرہ بستی میں پہنچے تو اس دورے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں۔ اسی دوران ننھی مریم کی ان سے گفتگو اور ایسا کرتے ہوئے متاثرہ بچی کی بھیگی آنکھیں بہت سوں کو مظرب کر گئی تھیں۔
"I'll rebuild your home"
The chief of a mainstream Islamist Party @SirajOfficial says to a Christian girl while consoling herpic.twitter.com/pzXpKEkGcZ— Muhammad Saad 🇵🇸 (@hafizsaadriaz) August 21, 2023
البتہ مریم کی نئی ویڈیو کے مناظر میں بےبسی کا کرب یا آنسو بھری آنکھیں نہیں بلکہ یہ کچھ مختلف سی ہے۔ ہاتھ میں کھلونا تھامے صاف کپڑوں میں ملبوس کمسن بچی کے چہرے پر مسکراہٹ اور لہجے کا اطمینان حوصلہ افزا ہے۔
’سراج صاحب اور الخدمت کا بہت شکریہ‘ کہتی مریم کی مسکراہٹ پر ردعمل دینے والوں نے جہاں اس کاوش کو سراہا وہیں مریم کو حوصلہ بلند رکھتے کی تقلین بھی کی۔
جڑانوالہ میں مریم سے وعدہ کیا تھا کہ اس کا گھر پہلے سے اچھا بنا کر دیں گے۔ الحمدللہ الخدمت فاؤنڈیشن یہ کام کر رہی ہے، مریم کے چہرے پر مسکراہٹ سے دلی اطمینان ہوا ہے۔ پاکستان ہم سب کا ہے، مل کر اسے تعمیر کریں گے۔ pic.twitter.com/Qo2fsxsBEb
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) August 24, 2023
ملکی سیاست کے حوالے سے کام کرنے والے تھنک ٹینک ’پلڈاٹ‘ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے اس عمل پر سراج الحق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ’یہ میرا پاکستان ہے۔‘
پاکستان اور پڑوسی ملک انڈیا میں اقلیتوں سے روا رکھنے جانے والے سلوک کا ذکر ہوا تو دونوں ملکوں کا موازنہ بھی کیا گیا۔ مسٹر پوپلزئی نے لکھا کہ ’انڈیا میں مسلمانوں کے 1200 گھر جلادیے گئے اور ہندوستان حکومت کے وزرا اس تشدد پر اکسا رہے ہیں۔ پاکستان میں مجرموں نے مسیحوں پر حملہ کیا تو مسلم اسکالرز اور ایکٹیوسٹ متفقہ طور پر اس حملے کی مذمت اور گھروں کی تعمیر نو کا وعدہ کر رہے ہیں۔‘
حکومت پاکستان کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے انچارج ابوبکر عمر نے اپنے ردعمل میں متاثرہ گھر کی تعمیر کے اقدام کو سراہا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئندہ چیف جسٹس، جسٹس قاضی فائز عیسی نے بھی متاثرہ بستی کا دورہ کیا اور متاثرین کو یقین دلایا تھا کہ ’مسیحی برادری کو ہر قیمت پر تحفظ فراہم کیا جائے گا۔‘
Upcoming Chief Justice of Pakistan, J Qazi Faez Isa visited #JaranwalaIncident site along with his wife! Justice Isa said that the protection as well as integrity of the Christian community will be protected, no matter what! pic.twitter.com/qTn1fRwnrs
— Maryam Nawaz Khan (@maryamnawazkhan) August 19, 2023
الخدمت فاؤنڈیشن کے ترجمان شعیب ہاشمی کے مطابق مریم کے گھر کی تعمیر شروع کی گئی ہے۔ اس بستی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ اور پودے لگانے کے ساتھ ساتھ مزید کام بھی کر رہے ہیں۔