وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 45 ہو گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے 5 نئے کیسز کے اضافے کے ساتھ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 45 ہو گئی ہے۔
ڈی ایچ او نے بتایا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد 30 ہے، جبکہ شہری آبادی سے 15 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق پمز اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 2 شخص زیر علاج ہیں، ہولی فیملی اسپتال میں 12، ڈی ایچ کیو اسپتال میں 10 ڈینگی کے مریض زیرعلاج ہیں۔
مزید پڑھیں
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایاکہ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں میں 76 فیصد مرد اور 24 فیصد خواتین شامل ہیں۔
اس سے قبل وفاقی محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافے کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
محکمہ صحت نے عوام کو ہدایت کی کہ شہری گھروں، قرب و جوار میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں، شہری پانی کے کھلے برتنوں، ٹینکوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔
ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بخار، گلہ خرابی،جسم و سر درد، قے، ڈینگی کی علامات ہیں، شہری ڈینگی سیزن میں آدھی آستینوں کا استعمال نہ کریں اور لاروا افزائش روکنے کے لیے گھرمیں مچھر مار اسپرے کریں۔