ایک عرصہ سے اسکرین سے دوری اختیار کرنے والے بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر نے فلم ’’ تاج ‘‘ میں ایک مسلمان صوفی بزرگ شیخ سلیم چشتی کا کردار ادا کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔
دھرمیندر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک صوفیانہ روپ میں لی گئی تصویر بھی شیئر کی ہے ، جس میں وہ میرون رنگ کا جبہ اور سفید دستار پہنے ہوئے ہیں اور ان کی دراز سفید داڑھی بھی ہے۔
تصویر کے ساتھ درج کیپش میں دھرمیندر نے لکھا ہے کہ
دوستو! میں فلم تاج میں صوفی بزرگ سلیم چشتی کا کردار ادار کررہا ہوں ، اگرچہ یہ ایک چھوٹا کردار ہے لیکن اہم ہے ۔ مجھے آپ کی نیک خواہشات کی ضرورت ہے۔
انسٹا گرام پوسٹ پر جہاں دھرمیندر کے اس روپ کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر صارفین نے پسند کیا ہے ۔
دھرمیندر نے شروع میں اپنی پوسٹ میں ’ سالم چشتی ‘ لکھا تھا تاہم بعدازاں کسی صارف کی جانب سے توجہ دلانے کے نتیجے میں ’’ سلیم ‘‘ لکھا۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں سلسلہ چشتیہ سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ گزرے ہیں ۔ مغل بادشاہ اکبر اور جہانگیر ان سے خصوصی عقیدت رکھتے تھے۔ انھوں نے اپنے بیٹے شہزادہ سلیم کا نام ان بزرگ ہی کے نام پر رکھا تھا۔