خیبر پختونخوا: پشاور سمیت دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

پیر 28 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع جن میں پشاور، نوشہرہ، مالاکنڈ، سوات، چترال، اپر دیر وغیرہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ ہزارہ ڈویژن سبقدر، مہمند اور باجوڑ میں بھی زلزلہ آیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور سمیت دیگر اضلاع میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ زیر زمین 184 میٹر تک کی دوری پر ہوا، جبکہ زلزلے کا مرکزافغانستان میں کوہ ہندوکش ریجن کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

واضح رہے اسلام آباد اور گردنواح کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تاہم ابھی تک کسی بھی جگہ سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp