ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ہونے والی چیمپئن شپ میں پاکستان کے جیولن تھروور ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہو ئے پاکستان کو پہلا میڈل دلا دیا ۔
مقابلے کے اختتام پر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کم سہولیات ہونے کے باوجود ارشد ندیم کی عمدہ کارگردگی پر جہاں صارفین نے انہیں سراہا، وہیں بعض صارفین نے مختلف ویڈیو کلپس شئیر کیے جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گولڈ میڈل جیتنے والے بھارت کے نیرج چوپڑا خوشی سے ارشد ندیم کو گلے لگا رہے ہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک اور ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقابلے کے اختتام پر بھارت کے نیرج چوپڑا تصویر بنوانے کے لیے اپنے ملک کا جھنڈا لیے کھڑے ہیں، اسی دوران وہ پاکستان کے ارشد ندیم کو بھی تصویر بنوانے کی دعوت دیتے ہیں اور انہیں گلے لگا لیتے ہیں۔ تاہم ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارشد ندیم کے پاس پاکستان کا جھنڈا نہیں ہے۔
ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہوئی تو صارفین نے تبصروں اور تجزیوں کے انبار لگا دیے ، کسی نے پاک بھارت دوستی کا نعرہ لگایا تو کسی نے نیرج چوپڑا کے اس طرز عمل کو مثبت پیغام قرار دیا۔ صارف زینی نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نفرت نہیں محبت پھیلاؤ
Neeraj Chopra called Arshad Nadeem for this beautiful click. Spread love not hate Between neighbours 🇵🇰❤️🇮🇳 pic.twitter.com/SyWeddOvne
— ZaiNii💚 (@ZainAli_16) August 27, 2023
نیرج چوپڑا کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے صارفین کا کہنا تھا کہ یہ اصل سپورٹس مین اسپرٹ ہے، صارف اسامہ نے لکھا کہ نیرج چوپڑا کو گولڈ میڈل کے ساتھ ساتھ دل بھی جیتنے آتے ہیں۔
Gold medal ke saath saath dil bhi jeet leta hai
— usama (@_whosusama) August 28, 2023
ارشد ندیم کے پاس پاکستان کا جھنڈا کیوں نہیں ہے؟ اس بات پر بحث شروع ہوئی تو جہاں صارفین نے مینجمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں بعض صارفین کا ماننا تھا کہ جلدی میں شاید لانا بھول گئے ہوں گے۔
صحافی مجتبیٰ عباسی نے اسی حوالے سے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، سب کو پتہ تھا کہ ارشد ندیم میڈل جیتے گا مگر ہنگری میں پاکستانی سفارت خانہ اتنا نہ کرسکا کہ پورے سٹیڈیم میں ایک قومی پرچم ہی بھیج دے۔ ارشد پرچم کے بغیر نیرج چوپڑا اورویلڈرچ کے ساتھ فوٹو بنوانے پہ مجبور ہوا۔
سب کو پتہ تھا کہ ارشد ندیم میڈل جیتے گا مگر ہنگری میں پاکستانی سفارت خانہ اتنا نہ کرسکا کہ پورے سٹیڈیم میں ایک قومی پرچم ہی بھیج دے۔ارشد پرچم کے بغیر نیرج چوپڑا اورویلڈرچ کیساتھ فوٹو بنوانے پہ مجبور ہوا۔ سفارتکار کیا صرف حرام کمانے کیلیے پوسٹنگ کرواتے؟#ArshadNadeem
— Mujtaba Abbasi (@GhulamM85825562) August 27, 2023
ایک انڈین صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کیا شرم کا مقام ہے کہ ارشد ندیم کو پاکستان کا جھنڈا دینے والا کوئی نہیں تھا۔
What a shame that no one was there to give a flag to Nadeem ….shows a lot about ur country
— Ravi Kant (@RaviKant454545) August 27, 2023
انڈین صارف کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے صارف زینی نے لکھا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارشد ندیم تصویر کے لیے تیار نہیں تھے، وہ جلدی میں آئے، اس لیے ان کے پاس جھنڈا نہیں تھا۔
Open your eyes , Arshad was not ready for this pic Chopra called him and he went for pic without thinking of flag Real spirit . Learn from him learn some Grace learn how to respect others learn how to talk learn ethics.
— ZaiNii💚 (@ZainAli_16) August 27, 2023
واضح رہے کہ جیولین تھرو فائنل میں ارشد ندیم نے تیسری باری میں 87.82 میٹرز کی تھرو کی جو تمام 6 تھروز میں سے ان کی سب سے بہترین تھرو تھی تاہم وہ 88.17 میٹر کی تھرو کرنے والے بھارت کے نیرج چوپڑا کو پیچھے نہ چھوڑ پائے جس پر صارفین کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی تھرو میں بہت کم فرق تھا لیکن سہولیات کے فقدان کے باجود دوسرے نمبر پر آنا یقینا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔