جوتا چوری ہونے سے کیسے بچا سکتے ہیں؟ پاکستانی کا مشورہ وائرل

پیر 28 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین کی جانب سے آئے روز مختلف مسائل زیر بحث آتے رہتے ہیں جن کے حل کے لیے صارفین طنز و مزاح کا سہارا لیتے ہوئے مختلف مشورے دیتے ہیں۔ پاکستان میں مسائل چھوٹے ہوں یا بڑے ان کا حل دیسی طریقے سے نکال ہی لیا جاتا ہے جس کو عام اصطلاح میں دیسی جگاڑ کہا جاتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو اس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص مسجد کے باہر کھڑا ہے اور کہہ رہا ہے کہ آج میں آپ کو ایک طریقہ بتاؤں گا جس سے آپ اپنے جوتے چوری ہونے سے بچا سکتے ہیں۔ اس کے بعد وہ کہتا ہے کہ ایک جوتا ایک کونے میں رکھیں اور دوسرا مخالف سمت میں دوسرے کونے پر ، میں نے بھی ایسا کیا تھا اور میرا جوتا چوری نہیں ہوا۔

 


ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے صارف زہرہ بتول نے لکھا پاکستانیوں کے پاس ہر چیز کا جگاڑ ہے۔


صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں جیسی ذہین قوم آج تک پیدا نہیں ہوئی حیرت ہے کہ ہم اب تک چاند پر کیوں نہیں پہنچے۔ صارف خضر نے لکھا یہ شخص بہت ذہین ہے اس کو ہمارا وزیر اعظم ہونا چاہیے۔ اس کے پاس پاکستان کے ہر مسئلے کا حل ہے۔


ویڈیو پر تبصرہ کرنے والے بہت سے صارفین ایسے بھی ہیں جنہوں نے یہ طریقہ استعمال تو کیا لیکن ان کو کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp