سینیٹ قائمہ کمیٹی میں عدم حاضری پر سی ای او کے الیکٹرک کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا انتباہ

پیر 28 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس چیئرمین سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت ہوا جس میں کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس علوی کی اجلاس سے عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ آئندہ اجلاس سے غیر حاضر رہے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا ایسا نہ کریں ہمارے پاس اختیارات ہیں اور ہم وارنٹ جاری کرکے انہیں خود لا سکتے ہیں۔ اس موقع پر کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ بلوں کے معاملے پر کراچی کے حالات خراب ہیں اسی لیے سی ای او نہیں آسکے، اگر ایسی صورتحال درپیش نہ ہوتی تو وہ خود کمیٹی اجلاس میں آتے۔

رکن کمیٹی سینیٹر فدا محمد نے کہا کہ آپ کے سی ای او اس سب قبل کب کمیٹی میں آئے ہیں، یہ تو ان کا معمول ہے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ کے الیکٹرک کا معاملہ ہرحال میں زیر بحث آئے گا، ہمیں سی ای او صاحب کی مصروفیات کا علم ہے کہاں ہوتے ہیں۔ آئندہ اجلاس میں سی ای او کے الیکٹرک نہ آئے تو وارنٹ ہی جاری ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp