پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں 1 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتہ کے اختتام پر ڈالر کی قدر 301 روپے رہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 80.49 روپے، اماراتی درہم 82.22 روپے، قطری ریال 82.85 روپے، کویتی دینار 978.72 روپے اور بحرینی دینار 801.02 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 193 روپے 43 پیسے، کینیڈین ڈالر 222 روپے 06 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 379 روپے 67 پیسے ریکارڈ کی گئی۔