راولپنڈی میں تھانہ وارث خان کے علاقے محلہ حکمداد میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو خاتون سے پرس اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ پرس میں نقدی، طلائی انگوٹھیاں اور موبائل فون موجود تھا۔
ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران خاتون کو زد و کوب اور ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ تشدد کا نشانہ بھی بنایا، فرار ہونے سے قبل ڈاکوؤں نے خاتون کو گلی میں گرا دیا اور موٹر سائیکل پر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے
https://twitter.com/abduljabbarisb/status/1696107805537943606?s=20
ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون اپنے گھر سے والدہ کے گھر جا رہی تھی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے صارفین راولپنڈی پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ صحافی ساجد شیخ نے ٹوئیٹ کیا کہ راولپنڈی میں ڈاکو راج ، شہری عدم تحفظ کا شکار ، خواتین تک محفوظ نہیں رہیں ایسے لگتا ہے جیسے جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھٹی مل گئی ہو۔
راولپنڈی میں ڈاکو راج ، شہری عدم تحفظ کا شکار ، خواتین تک محفوظ نہیں رہیں ایسے لگتا ہے جیسے جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھٹی مل گئی ہو۔۔۔@OfficialDPRPP @RwpPolice @MohsinnaqviC42 @mohrpakistan pic.twitter.com/blXKbRRQ7u
— sajid sheikh (@sajidsheikh321) August 28, 2023