نگراں وزیراعظم کی ایس آئی ایف سی کے نشاندہی شدہ منصوبوں پرعملدرآمد کو تیز کرنے کی ہدایت 

پیر 28 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے سرمایہ کاری سے متعلق پیدا کیے گئے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے نشاندہی شدہ منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لائی جائے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ نگراں حکومت کے زیراہتمام خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا یہ پہلا اجلاس تھا۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کی زیر صدارت ’ایس آئی ایف سی‘ کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف، پوری وفاقی کابینہ، وزرائے اعلیٰ، صوبائی وزرا اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

کابینہ کو ’ایس آئی ایف سی‘ کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا جس میں اہم شعبوں میں پیش رفت اور کم وقت میں اب تک حاصل کردہ بینچ مارکس شامل ہیں۔

 وزیر اعظم نے ’مکمل حکومتی نقطہ نظر‘ کے تحت ہر سطح پر ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ’ایس آئی ایف سی‘ کے مؤثر کام کی تعریف کی۔ اپیکس کمیٹی نے سعودی عرب اور اسلامک آرگنائزیشن فار فوڈ سیکیورٹی (آئی او ایف ایس) کے اعلیٰ سطحی وفود کے نتیجہ خیز دوروں سمیت برادر اور دوست ممالک کے ساتھ جاری روابط کو عالمی سطح پر پذیرائی دلانے کے لیے ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی کو بھی سراہا۔

 اپیکس کمیٹی نے ’ایس آئی ایف سی‘ کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا اور ملکی معیشت کی بحالی کے لیے مثبت سمت میں آگے بڑھنے کے لیے اپنے عزم اور حمایت کا اظہار کیا۔ ایپکس کمیٹی نے زراعت، لائیو سٹاک، کان کنی، معدنیات، آئی ٹی اور توانائی کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے  پچھلی حکومت کی طرف سے منظور کردہ منصوبوں کی بھی توثیق کی۔

 آخر میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایس آئی ایف سی کے ذریعے پہلے سے پیدا شدہ سازگار ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نشاندہی شدہ منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لائی جائے۔

آرمی چیف نے ملکی معیشت کی بحالی اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پالیسیوں کے تسلسل کے لیے نگران حکومت کی ہر ممکن حمایت کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی