راولپنڈی میں انسدادِ ڈینگی کی کارروائیوں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈاکٹر جمال

پیر 28 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب سے صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ڈینگی کے خلاف متعلقہ محکموں کے انسدادی و حفاظتی اقدامات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے ہمراہ انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کی۔

کمشنر آفس راولپنڈی میں پیر کو منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ سرویلنس سرگرمیوں کے خاطر خواہ نتائج نہ دکھانے والے محکمے جوابدہ ہوں گے۔

ڈینگی لاروا کی افزائش کے موافق مقامات کا بار بار سروے کریں اور ایسی جگہوں کو خشک اور صاف رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات ہونے چاہییں۔

انہوں نے ٹائر شاپس، کباڑ خانوں، قبرستانوں، نرسریز کو بلاناغہ چیک کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر ڈینگی سے بچاؤ ممکن نہیں، لہٰذا انہیں ڈینگی مچھر سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا احساس دلانے کے لیے آگاہی پروگرامز کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

ڈاکٹر جمال ناصر نے محکمہ اوقاف کو ہدایت کی کہ تمام جید علماء کرام کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جائے اور انہیں ڈینگی کی تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے جمعہ کے خطبہ میں عوام الناس کو ڈینگی سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات اپنانے پر قائل کیا جائے۔

راولپنڈی میں یکم جنوری 2023 سے اب تک ڈینگی کے کل 178 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلع راولپنڈی157، ضلع اٹک میں14، ضلع جہلم میں 02اور ضلع چکوال 05میں مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس وقت ڈینگی کے 26 کنفرم مریض راولپنڈی کے اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 7 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی مد میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 39 ایف آئی آرز، 5 چالان، 5 عمارتیں سیل اور 53000 روپے کاجرمانہ عائد کیا گیا۔

جبکہ کمشنر راولپنڈی ڈویثرن انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں اسلام آباد انتظامیہ اور کنٹونمنٹ بورڈز کی شمولیت یقینی بنائی جائے۔ ڈھوک منشی، سی ٹی سی 5 اور سی ٹی سی 10 ڈینگی کے ہاٹ سپاٹس ہیں۔

اسپتالوں میں ڈینگی کے پیک سیزن کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی وارڈز اور مطلوبہ ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp