کچن میں پڑی 5 چیزیں جو آپ کے بال گرنے سے فوراً روک سکتی ہیں؟

منگل 29 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کچن میں ایسی بہت سی چیزیں ہوتی ہیں جن کو ہم عام طور پر عام ہی سمجھتے ہیں اور صرف کھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا کہ یہ عام چیزیں کتنی خاص ہیں اور آپ کو کیا فائدہ دے سکتی ہیں؟

جی ہاں، ہم یہاں آپ کو ایسی 5چیزوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو کھانے کے علاوہ انسان کے بالوں کو بھی بہتر بنا سکتی ہیں۔

لمبے، گھنے اور صحت مند بالوں کے لیے خواتین کیا کیا جتن کرتی ہیں اور مہنگاعلاج بھی کرواتی ہیں لیکن پھر بھی بال ان کی مرضی کے مطابق نہیں ہوتے۔

تو آپ کو حیرت ہو گی کہ آپ کے کچن ہی میں ایسی 5 چیزیں موجود ہیں جن کے استعمال سے آپ اپنے بالوں کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔

ناریل کا تیل

ناریل کے تیل میں فیٹی ایسڈ ہوتا ہے جو بالوں کو نم رکھتا ہے اور بالوں کو ٹوٹنے اور گرنے سے روکتا ہے۔ یہ بالوں کو مضبوط بھی بناتا ہے، لہذا ناریل کے تیل کے استعمال سے آپ اپنے بالوں کی صحت بہتر بنا سکتے ہیں جو عموما ہر گھر کے کچن میں موجود ہوتا ہے۔

ایلو ویرا

ایلو ویرا ایک ایسا پودا ہے جو آج عام طور پر ہر گھر کے گملے میں اُگایا جاتا ہے، اس پودے میں مختلف قسم کے انزائم ہوتے ہیں، یہ وہ پودا ہے جو بہت سے معاملات میں کام آ سکتا ہے۔ چاہے وہ کھانے پینے میں استعمال ہو، یا پھر منہ پہ لگانے میں۔ بالوں میں ایلو ویرا لگانے سے بالوں میں خارش یا اُلجھن ختم ہوجاتی ہے اور بال صحت مند بھی رہتے ہیں۔

انڈے

انڈے ہر گھر میں موجود ہوتے ہیں، اور یہ صرف کھائے ہی نہیں جاتے بلکہ دیگر کئی کاموں کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں۔ انڈوں میں پروٹین اور دیگر ضروری غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ انڈے بالوں پہ لگانے سے بالوں کی نشوونما بہتر ہوتی ہے اور بال مضبوط ہوتے ہیں۔

پیاز

پیاز تو ہر گھر میں لازمی طور پر ہوتا ہے کیوں کہ کوئی بھی سالن پیاز کے بغیر مزیدار نہیں ہوتا۔ اس لیے یہ ہر گھر کی لازمی سبزی ہے۔ پیاز میں سلفر موجود ہوتا ہے، یہ بالوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے، پیاز جہاں انسانی جسم میں خون کی گردش کو بڑھاتا ہے وہاں بالوں میں بھی اس کے اچھے اثرات لاتا ہے۔ پیاز کا پانی نچوڑ کر بالوں میں لگانے سے بال زیادہ لمبے اور صحت مند رہتے ہیں۔

کاسٹر کا تیل

کاسٹر آئل میں ریسونولیک ایسڈ ہوتا ہے جو اینٹی بیکٹریا ہوتا ہے، یہ تیل بالوں پر لگایا جائے تو بال مختلف قسم کے بیکٹیریاز سے خراب نہیں ہوتے بلکہ صحت مند رہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت