آسٹریلیا کی ایک خاتون کے دماغ سے زندہ کیڑا نکل آیا جس نے ڈاکٹرز اور سائنسدانوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔
آسٹریلیا کے درالحکومت کینبرا کی ایک خاتون کے دماغ سے 8 سینٹی میٹر (3 انچ) لمبا زندہ کیڑا نکلا ہے جس پر خاتون کے دماغ کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم حیران رہ گئی۔
سینٹرز فار ڈیزیز سینٹرل اینڈ پریویننش پر لکھے گئے اپنے آرٹیکل میں آسٹریلیا کی ڈاکٹر ہیری پریا بندی نے لکھا کہ خاتون 64 مہینوں تک پیٹ میں درد، کھانسی اور رات کو پسینہ آنے جیسی علامات کا شکار رہی جو بعد میں باتیں بھولنے لگی اور ہر وقت پریشان بھی رہنے لگی جس کے باعث اسے جنوری 2021 کے آخر میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، ایک اسکین سے انکشاف ہوا کہ خاتوں کے دماغ کے دائیں فرنٹل لاب کے اندر ایک غیر معمولی زخم ہے۔
اس خاتون کے دماغ میں زخم کی وجہ جون 2022 میں بائیوپسی کے دوران سامنے آئی، اس خاتون کے دماغ کے آپریشن کے دوران سرجن ہیری پڑیا بندی نے دیکھا کہ خاتون کے دماغ میں 3 انچ لمبا سرخ رنگ کا کیڑا موجود ہے۔
ڈاکٹر ہیری پریا بندی نے لکھا کہ ‘میں نے اسے (کیڑے کو) باہر نکالا اور یہ مزے سے چل رہا تھا’۔
انہوں نے بتایا کہ ساتھی ڈاکٹر نے متاثرہ خاتون کے دماغ میں موجود زخم کو چھوا تو انہوں نے ان سے کہا کہ اسکین میں سامنے آنے والے دماغ کے اس حصے کو چھونا شروع کیا تھا تو ’ میں نے سوچا یہ مضحکہ خیز لگتا ہے، آپ اس سے زیادہ غیر معمولی چیز دماغ میں نہیں دیکھ سکتے۔‘
ان کا کہنا ہے کہ’ پھر خاتون کے زخم میں واقعی غیر معمولی چیز دیکھی، میں نے اپنی چمٹی لی اور اسے باہر نکالا اور میں ساتھی ڈاکٹر سے دریافت کیا کہ وہ کیا ہے؟ یہ حرکت کر رہا ہے!‘
ڈاکٹر ہیری پریا بندی نے کہا کہ اس آپریشن تھیٹر میں ہر ایک کو اپنی پروفیشنل زندگی کی سب سے بڑی حیرت ہوئی کہ دماغ میں زندہ کیڑا موجود ہے اور دماغ کے باہر مزے سے گھوم رہا ہے۔
ڈاکٹر ہیری پریا بندی نے اپنے ساتھی سنجیا سینا نائیکے(جو کہ متعدی امراض کے ماہر ہیں) سے مشورہ کیا کہ انہیں کیا کرنا چاہیے۔
ڈاکٹر ہیری پریا بندی کا کہنا ہے کہ اتنی انوکھی بیماری کے باوجود خاتون آپریشن کے بعد اب روبہ صحت ہے اور وہ کافی تیزی سے نارمل زندگی کی طرف لوٹ رہی ہے۔
ڈاکٹر ہیری پریا بندی کا ماننا ہے کہ یقیناً یہ کیڑا خاتون کے دماغ میں واریگل گرینس نامی دیسی گھاس سے داخل ہوا ہو گا۔
ڈاکٹر ہیری پڑیا بندی کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسان کے دماغ میں زندہ کیڑے کی موجودگی بہت خطرناک ہے، خاتون کے دماغ سے زندہ کیڑا نکلنے سے معلوم ہوتا ہے کہ انسانوں میں جانوروں والی بیماریاں بڑھ گئیں ہیں۔