شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے پاکستان کے لیے 36 ملین سعودی ریال کے 2 منصوبے کون سے ہیں؟

منگل 29 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شاہ سلمان ریلیف سینٹر سال 2023-24 کے دوران اسلامی جمہوریہ پاکستان میں متعدد امدادی منصوبے مکمل کریگا۔ ان منصوبوں کا مقصد غذائی امداد، موسم سرما کے بیگ، شیلٹر بیگ اور متعدد تعمیراتی سامان کی فراہمی ہے۔

شاہ سلمان ریلیف سینٹر سے جاری اعلامیے کے مطابق ریلیف سینٹر کے ایک ذمہ دار نے تصدیق کی ہے کہ سال 2023/2024 کے لیے 36 ملین سعودی ریال (79 کروڑ 41 لاکھ 53 ہزار 12 روپے) کے فوڈ سیکیورٹی ریلیف پروجیکٹ سے ایک لاکھ 5 ہزار خاندان یا 7 لاکھ 35 ہزار نفوس مستفید ہوں گے۔

فوڈ سیکیورٹی پراجیکٹ میں پاکستان کے مخلتف علاقوں میں 4 مراحل میں سال بھر میں ایک لاکھ 5 ہزار فوڈ باسکٹ تقسیم کیے جائیں گے، ایک فوڈ باسکٹ میں 80 کلو آٹا، 5 کلو چینی، 5 کلو چنے کی دال، 5 لیٹر کوکنگ آئل شامل ہے جو ایک خاندان کے لیے ایک ماہ کے لیے کافی ہے۔

منصوبے کے پہلے مرحلے میں 26 ہزار 4 سو فوڈ باسکٹ تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست اور ستمبر کے دوران 32 ہزار 4 سو فوڈ باسکٹ کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔

شاہ سلمان ریلیف سینٹر موسم سرما میں اکتوبر اور دسمبر کے مہینوں میں خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے سردی اور برفباری سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 14 علاقوں میں موسم سرما کے بیگ فراہم کرے گا۔ اس منصوبے سے مستفید ہونے والوں کی کل تعداد ایک لاکھ 75 ہزار نفوس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp