پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں 1.05 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 303 روپے 0.5 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر 302 روپے رہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 80.78 روپے، اماراتی درہم 82.51 روپے، قطری ریال 83.13 روپے، کویتی دینار982.69 روپے اور بحرینی دینار 803.84 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 195 روپے18 پیسے، کینیڈین ڈالر 222 روپے 66 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 382 روپے 10 پیسے ریکارڈ کی گئی۔