واٹس ایپ دنیا بھر میں رابطوں کی مشہور سائٹ ہے جس میں اب ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
میٹا جو ہر کچھ دن بعد واٹس ایپ کو صارفین کے لیے مزید دلچسپ بنانے کے لیے ںئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے اب صارفین کے پرائیویسی کو زیادہ محفوظ بنانے کے لیے واٹس ایپ نے سیکیورٹی فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ یہ نئی تبدیلی فی الحال تمام بیٹا صارفین کو دستیاب نہیں ہے۔
WABetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر کے ذریعے واٹس ایپ کالز میں موجود آئی پی ایڈریس تک دیگر افراد کی رسائی کو ختم کیا جائے گا۔
اس فیچر کو استعمال کرنے سے کالز کو زیادہ تحفظ مل سکے گا مگر کال کوالٹی کسی حد تک متاثر ہو سکتی ہے۔
واٹس ایپ کا نیا فیچر ان ایبل کرنے کے بعد لوگوں کے لیے آپ کی لوکیشن کے بارے میں جاننا مشکل ہو جائے گا۔
اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں واٹس ایپ کا بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین یہ فیچر سیٹنگز میں پرائیویسی اور وہاں کالز کے آپشن میں جاکر دیکھ سکتے ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل واٹس ایپ نے گروپ کالز کے فیچر میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے کالرز کی تعداد ڈبل کر دی تھی۔