سوات: کالج وین کھائی میں گرگئی، طالبعلم جانبحق، 13 طلبا زخمی

منگل 29 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں کالج وین حادثے میں ایک طالب علم جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔

پولیس اور ریسکیو 1122 کے مطابق ایک سوزوکی وین مٹہ کے علاقے فضل بانڈہ میں گہری کھائی میں گر گئی جس میں 14 طلبا سوار تھے۔

حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں اور مقامی افراد موقع کر پہنچ گئے اور زخمیوں کو نکال کر تحصیل ہیڈ کوراٹر اسپتال مٹہ منتقل کر دیا۔

مٹہ اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمی طلبا میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ 13 دیگر طلبا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ معلوم ہوا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ تمام افراد کا تعلق مٹہ سے ہے اور وہ گورنمنٹ کالج مٹہ کے طالب علم ہیں جو سیر و تفریح کے لیے نکلے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp