پنجاب انتخابات کیس: الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

منگل 29 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں عام انتخابات 14 مئی کو کرانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ 31 اگست کو کیس کی سماعت کرے گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر 3 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے جبکہ فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے پر 14 مئی کو صوبے میں عام انتخابات کا حکم دیا تھا، جس پر عملدرآمد ممکن نہیں ہو سکا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت سے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا تو گزشتہ اتحادی اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لے گئی تھی اور فنڈز کی فراہمی سے انکار کر دیا تھا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے اس اہم معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کا فل بینچ بنانے کی بھی درخواست کی تھی جسے چیف جسٹس نے مسترد کر دیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فنڈز کی عدم فراہمی پر 14 مئی کو انتخابات کرانے سے معذوری کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں نظرثانی اپیل کی تھی جسے 31 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp