خیبر: پولیس سے ناراض غیر ملکی سیاح جوڑے کی مہمان نوازی، تحائف پیش

منگل 29 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں پولیس سے ناراض غیرملکی سیاح جوڑے کی قبائلی ضلع خیبر میں پرتکلف مہمان نوازی کی گئی، مہمانوں کے لیے دنبہ ذبح کیا گیا، اس کے علاوہ روایتی کھانے اور تحائف پیش کیے گئے۔

اس موقع پر غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر ان سے معذرت کی گئی۔

جمرود کے تاریخی بازار میں پولیس سے ناراض ہونے والے غیر ملکی جوڑے کو پولیس اہلکار امین اکبر آفریدی کی رہائش گاہ گودر جمرود میں مدعو کیا گیا۔

سیاحوں کی عزت افزائی کے لیے دنبہ ذبح کیا گیا اور روایتی طریقے سے ان سے معذرت کی گئی، اس موقع پر علاقائی شخصیات کے علاوہ صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر غیر ملکی سیاحوں کو روایتی خوراک وریتہ، لاڑلیے، قہوہ اور پھل پیش کیے گئے۔ جبکہ روایتی موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس سے غیرملکی سیاح محظوظ ہوئے۔

غیر ملکی سیاح سالاوا، اولیگ، خاتون سیاح فرنڈم می نے کہاکہ پختون اور خاص کر ضلع خیبر کے عوام نہایت مہمان نواز، محبت کرنے والے اور امن پسند و روایت پسند لوگ ہیں، ہم نے پولیس اہلکاروں کو معاف کر دیا ہے، ہمیں معذرت کا رواج بہت پسند آیا، اب ہمارے دل میں کوئی غم و غصہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ہم خوش ہیں، ہم غیر ملکی سیاحوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ تاریخی مقامات کا دورہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں ہجوم و پوچھ گچھ کے دوران ہمیں پریشانی ہوئی، قبائلی اور خاص کر جمرود کے عوام بہت محبت کرنے والے ہیں جو اب ہمیں محسوس ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر ہمیں تحفے تحائف ملے، جس سے ہم بہت خوش ہیں، اور پولیس اہلکار امین اکبر آفریدی کے شکر گزار ہیں، ہم یہ محبت ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت