سمندر کے اندر کی دنیا اور اس کے حسین باسی

بدھ 30 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سمندر کے اندر کے نظارے، آبی حیات اور قدرت کی وہ خوبصورتی جو یوں تو دنیا کے 70 فیصد حصے پر محیط ہے لیکن انسان کی آنکھ سے اوجھل ہے۔

ایکسپلورر نعیم الرحمان کہتے ہیں کہ پانی کے اندر کی خوبصورتی اگر آپ محسوس کرلیں تو بار بار گہرائیوں میں اتریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہاں جیسے آپ سلو موشن میں سب کچھ دیکھ رہے ہوں اور اپنے دل کی دھڑکن بھی سنائی نہیں دیتی ہے۔

200 میٹر کی گہرائی میں جانے والے نعیم الرحمان کے مطابق آبی حیات انسان دوست ہوتی ہے اور جب تک آپ کچھ نہ کریں وہ اپنے کام سے کام رکھتے ہاں البتہ ڈالفن کی بات الگ ہے وہ انسان کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتی ہیں اور سیٹیاں بجاتے بجاتے آپ کے ساتھ کھیلتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شارک کے بارے میں ایک عام خیال یہ ہے کہ وہ انسان دشمن ہے لیکن میرے تجربے کے مطابق شارک بھی تب ہی حملہ کرے گی جب آپ اسے تنگ کریں گے۔

نعیم الرحمان نے کہا کہ انواع و اقسام کی مچھلیوں کا رنگ سمندر میں الگ اور باہر نکالنے پر الگ ہوتا ہے اگر سمندر کی اصل خوبصورتی دیکھنی ہے تو پھر پانی کے اندر ہی جانا پڑے گا۔

پانی کے اندر کی منظر کشی کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وہاں رنگوں کی کی دنیا ہے وہاں آپ کو پھول ملیں گے اور ایسے پودے بھی جو چٹکی بجانے سے کھل بند ہوتے ہیں اور وہاں ایک ایسا پودا بھی ہوتا ہے جس کے گرد کانٹے ہوتے ہیں اور جن کے چبھنے سے آپ کو بخار ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آلودگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ آبی حیات بھی ہمارے ساحلوں سے دور جانے ہر مجبور ہوچکی ہے۔

نعیم الرحمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت اگر اس طرف توجہ دے تو ہمارا طویل ساحلی حصہ ملک کی معیشت میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp