ایشیا کپ 2023: موبائل پر بالکل فری کیسے دیکھا جاسکتا ہے؟

بدھ 30 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ کا 16واں ایڈیشن  دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ بے تاب ہیں لیکن زیادہ تر شائقین یہ نہیں جانتے کہ ایشیا کپ 2023 کی لائیو اسٹریمنگ کون کون سی ویب سائٹ اور ایپس پر دیکھی جا سکتی ہے۔

میگا ایونٹ ایشیا کپ کی لائیو اسٹریمنگ شائقین کرکٹ کون کون سی ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز پر دیکھ سکتے ہیں۔

دنیا بھر میں ایشیا کپ کی لائیو اسٹریمنگ جن ویب سائٹس پر دکھائی جائے گی ان میں کچھ بلکل مفت ہیں اور چند ویب سائٹس اور ایپ ایسی ہیں جن میں آپ کو کچھ رقم ادا کرنی پڑے گی۔

دنیا بھر میں ایشیا کپ کی لائیو اسٹریمنگ کے لیے کچھ ویب سائٹس ایسی ہیں جن تک رسائی حاصل کرنے کے لیے معاوضہ ادا کرنا پڑتا ہے ان میں ہاٹ اسٹار، ٹیپ میڈ، ولو ٹی وی، یپ ٹی وی، شامل ہیں۔

شائقین کے لیے دستیاب فری ویب سائٹس میں کرک ایچ ڈی، ویب کرک، اسمارٹ کرک، کرک ٹائم، کرک فری شامل ہیں۔

اگر آپ ایشیاکپ کی لائیو اسٹریمنگ کسی ایپلی کیشن کے ذریعے دیکھنا چاہتے ہیں تو ان میں بھی دو آپشنز ہیں، جو پیڈ ایپلی کیشنز ہیں ان میں ہاٹ اسٹار، اور ہنک ٹی وی، شامل ہیں۔

شائقین کے لیے دستیاب فری اپلیکیشنز میں، تماشا ایپ، دراز ایپ، اے آر وائے زیپ،  ٹی ٹی وی، اوریا ٹی وی، ریڈ باکس اے پی کے شامل ہیں۔

واضح رہے پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے تماشا ایپ، دراز ایپ اور ٹیپ میڈ اور اے آر وائے زیپ کی لائیو اسٹریمنگ بلکل فری ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp