پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں 1.04 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر304 روپے 45 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر 303 روپے 0.5 پیسےرہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 81.15 روپے، اماراتی درہم 82.88 روپے، قطری ریال 83.52 روپے، کویتی دینار987.76 روپے اور بحرینی دینار 807.54 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 196 روپے80 پیسے، کینیڈین ڈالر 224 روپے 48 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 384 روپے 83 پیسے ریکارڈ کی گئی۔